نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، تاجر رہنما صفدرحسین
اسلام آباد : گلوبل بزنس الائنس کے صدر معروف تاجر رہنما صفدرحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے غربت پسماندگی بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام دور کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نوجوانوں کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سیکٹر میں نئے بزنس پروجیکٹس میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو اورمحض نوکریوں پر انحصارکے بجائے صنعت و تجارت کو ترقی دے کر حقیقی معانوں میں قومی ترقی اور عوامی خوشحالی مقاصد حاصل ہو سکیں اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا صفدر حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کامیاب بزنس ماڈلز سے نوجوانوں کو روشناس کرانا نہایت ضروری ہے کیونکہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی صلاحیتوں بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں
صفدر حسین نے کہا کہ پاکستان میں مایوسی اور بددلی پھیلانے کے بجائے نوجوانوں کی ہمت افزائی کی جانی چاہیے تاکہ ملک کا مستقبل تابناک ہو اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکے