ڈالر چند گھنٹوں میں 6 روپے مہنگا، پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
کراچی: ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر قدر کے لحاظ سے روز بروز نئی منازل طے کر رہاہے،اور ڈالر ہر روز تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ روپے کی قدر مسلسل کم ہور ہی ہے۔ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 80پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر 222 روپے کا ہو گیا۔ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالر مزید 5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 74 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر فروخت ہوا ،