پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری
اسلام آباد :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی قدر کے باعث حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ حکومت کے لیے عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ بن گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ ڈالر کی قیمت بھی آج 222 روپے ہوچکی ہے ایسے میں حکومت ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔ضمنی الیکشن سے دو دن قبل وزیر اعظم نے پٹرول 18 روپے، ڈیزل 40 روپے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔