ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی نہیں بلکہ سٹے بازی ہے
اسلام آباد :وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سستا پٹرول اور سستا ڈیزل اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری سے متعلق کہا کہ روپیہ گرنے کیوجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی نہیں بلکہ سٹے بازی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کا اب خدشہ نہیں۔
انہوں نے کہا ہم نے درآمدات کو کافی حد تک کم کر لیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا۔ایک دوست ملک سے تیل کی خریداری میں سہولت ملنے لگی ہے جب کہ ایک دوست ملک سسے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کریں اور برآمدات کو بڑھائیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مسئلہ اس وقت ڈالر کی طلب اور رسد کا نہیں مسئلہ اس وقت عدم استحکام ، سٹے بازی اور قیاس آرائیوں کا ہے۔