پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
لاہور : پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے 19 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 15 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ۔ ن لیگ کے 3 ارکان اسمبلی، جبکہ 1 آزاد رکن اسمبلی نے بھی حلف اٹھایا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ کل وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب کا ہوگا۔ جس کیلئے پرویز الہی اور حمزہ شہباز میدان میں ہیں۔ 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مارا تھا۔ پی ٹی آئی نے 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کی تھی۔ ن لیگ نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی،جبکہ ایک آزاد امیدوار نے الیکشن جیتا۔