بارش کے لیے مینڈکوں کی شادی اور پھر تیز برسات کے بعد طلاق
نئی دہلی : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خشک سالی سے خاتمے اور بارش کےلیے نراورمادہ مینڈک کی شادیاں کرائی گئی لیکن تیز بارشوں کی وجہ سے دو ماہ بعد ہی ان کی طلاق کرادی گئی ، یہ دلچسپ واقعہ 2019ء میں پیش آیا تھا۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 19مئی کو بھوپال میں بارش کیلئے علامتی طور پر نر اور مادہ مینڈک میں شادی کرائی گئی تاکہ ہندو عقیدے کے مطابق ان کی بارش کی دیوی خوش ہو اور بارش برسے لیکن ٹھیک 2مہینے بعد 11جولائی کو بھارتی مذہبی تنظیم "اوم شیوا شکتی منڈل”کے سربراہ کو مینڈک جوڑے میں طلاق کروانی پڑی کیونکہ مینڈکوں کی شادی کے بعد شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق یہ شادی بھوپال میں کرائی گئی تھی اور بھارت میں خشک سالی کے بعد اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قدیم مذہبی رسوم کے تحت مینڈکوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور یہ ایک عام چلن ہے۔