آصف علی زرداری اور مونس الہی دونوں چوہدری شجاعت کے گھر روانہ
لاہور:سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس اس لیے تاخیر کا شکار ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چوہدری شجاعت نے ایک خط ڈپٹی سپیکر کو لکھ دیا ہے ۔نجی ٹی وی ے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات ہے کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب کو ایک خط لکھا ہے جس میں مبینہ طور پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی کو نیوٹرل رہنے کا کہا گیا ہے لیکن ابھی تک اس خط کی تصدیق نہیں ہوئی ، ڈپٹی سپیکر آفس نے بھی اس خط کی تصدیق نہیں کی ۔ حامد میر نے بتا یا کہ آصف علی زرداری بلاول ہاوس سے نکل کر چوہدری شجاعت کی طرف روانہ ہو گئے ہیں ، دوسری جانب مونس الہی بھی پنجاب اسمبلی سے نکل کر چوہدری شجاعت کی طرف روانہ ہو گئے۔