چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کی حمایت سے انکار کردیا، مونس الٰہی
سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
حامد میر کے مطابق مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں ماموں کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنےسے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کےامیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت ہے جبکہ کچھ دیر قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔
خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ چوہدری شجاعت نے ویڈیو بیان میں پارٹی ارکان کو پرویزالٰہی کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو کوئی خط نہیں لکھا۔
مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے۔