وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمہ فل بینچ سنے، حکمران اتحاد کا مشترکہ متفقہ اعلامیہ
لاہور : ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ، حکمران اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔مڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔عمران خان کے انتشار کا مقصد احستاب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔
یہ بہت اہم ، قانونی اوع آئینی معاملہ ہے۔حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ بینچ کرے۔حکمران اتحاد نے جسٹس پاکستان سے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمہ فل بینچ سنے۔قبل ازیں ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ بنانے پرتحفظات کا اظہار کیا۔