نواز شریف موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ناراض
لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ناراض ہیں،نواز شریف نے چند قریبی رہنماوں سے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اے آر وائے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا،نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اتحادیوں اور چند رہنماوں کی وجہ سے ن لیگ مشکل میں پھنسی۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نواز شریف دو بارہ اتحادیوں سے بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر ہمیں چلنے نہیں دیا گیا تو ہم قبل از وقت انتخابات کی طرف جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کے تشکیل پانے والے 3 رکنی بینچ کے معاملے پرحکمران اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ جاری کیا ۔