ڈالر کی ایک دن میں 4 روپے 64 پیسے کی لمبی چھلانگ

ڈالر کی ایک دن میں 4 روپے 64 پیسے کی لمبی چھلانگ

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ ہفتے بھی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا۔آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک 4 روپے 64 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
۔انٹربینک میں اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 233 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کو بد ترین گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا،سیاسی عدم استحکام اورآئی ایم ایف کی جانب سے قرض ملنے میں تاخیر سے ڈالر پر دبائو ہے جس کی وجہ سے روپیہ ہر گذرتے دن کیساتھ گر رہا ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے