نیب نے حمزہ شہباز اور خاندان کے مزید 50 اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں

لاہور : نیب نے منی لانڈررنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کی کمپنیوں کے مزید 50 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

نیب نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ جس میں اپوزیشن حمزہ شہباز کے خلاف مزید انکشافات کئے گئے ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بینک اکاونٹس میں کل 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز منتقل ہوئے۔ حمزہ شہباز کو 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئی، حمزہ شہباز کو یکم جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ 4 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر وصول کیے،17 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے، 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے، 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے حمزہ شہباز نے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔
نیب لاہور کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے۔ حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کی کمپنیوں کے 50 بینک اکاونٹس جب کہ ذاتی 12 اکاونٹس سے متعلق تفتیش بھی کرنی ہے جس میں بھاری رقوم کی منتقلی ہوئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے