بھارت میں نوجوانوں نے کنڈوم کا نشہ کرنا شروع کردیا
نئی دلی: پڑوسی ملک بھارت کے نوجوانوں نے عجیب و غریب قسم کا نشہ شروع کردیا، نوجوان نسل مبینہ طور پر فلیور والے کنڈوم کو نشے کیلئے استعمال کرنے لگی ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر درگا پور کے حکام کنڈومز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کنڈوم کے تین سے چار پیکٹ بیچا کرتے تھے لیکن اب صورت حال یہ ہوچکی ہے کہ ان کے پاس سٹاک ہی ختم ہونے لگا ہے۔ ایک دکاندار نے مبینہ طور پر ایک نوجوان گاہک سے پوچھا کہ وہ اتنے زیادہ کنڈومز کا کیا کرتا ہے تو آگے سے نوجوان نے کہا کہ وہ ان سے نشہ کرتے ہیں۔
نیوز 18 بنگلہ نے ایک آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ فلیور والے کنڈوم کو پانی میں ڈبو دیا جائے تو اس سے ایک خاص قسم کا مواد الگ ہوجاتا ہے، درگا پور کے نوجوان کنڈومز کو کئی گھنٹوں کیلئے پانی میں ڈال دیتے ہیں اور پھر اس پانی کو پیتے ہیں۔ اس نشے کا اثر 10 سے 12 گھنٹوں تک برقرار رہتا ہے۔