حکومتی اتحاد نومبر کے بعد ملک میں عام انتخابات کا خواہاں

حکومتی اتحاد نومبر کے بعد ملک میں عام انتخابات کا خواہاں

اسلام آباد : حکمراں اتحاد کی کوشش ہے کہ عام انتخابات نومبر کے بعد ہوں لیکن عمران خان پریشر تکنیک استعمال کررہے ہیں، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو عمران خان انہیں اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوجاتی ہے تو وفاقی حکومت پر الیکشن کیلئے دباؤ بڑھ جائے گا ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کی قیادت نے قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے لیکن اس دوران نرم مداخلت کی باتیں سامنے آرہی ہیں، حکمراں اتحاد نے عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس کر کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے، حکمراں اتحاد سمجھتا ہے کہ وہ ملک چلانے کیلئے عدلیہ کے ساتھ چلنے کی کوشش کررہے ہیں مگر عمران خان پریشر تکنیک استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے ضمنی الیکشن نے بھی حکمراں اتحاد کے خدشات کو مزید بڑھادیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے