ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف جلد تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف جلد تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عہدے کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ قرار دے دیا تھا تاہم ان کی اس رولنگ کو وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کی رولنگ کا لعدم قرار دے دی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے