عمران خان کا بیانیہ اور مقبولیت پی ڈی ایم کے لیے دردِسر بن گیا

عمران خان کا بیانیہ اور مقبولیت پی ڈی ایم کے لیے دردِسر بن گیا

اسلام آباد : پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس 28 جولائی کی شام 3 بجے مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا،فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کیا لائحہ اختیار کیاجائے اس پر غور ہوگا۔ پی ڈی ایم کے قائدین مشاورت کریں گے کہ عمران خان کے بیانیے کو کیسے ناکام بنانا ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت چند روز کی مہمان ہے، عمرا ن جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا،اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے،تم نے امریکہ کی سپورٹ پر، این جی او کی سپورٹ پر، اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے