پنجاب اسمبلی،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور

لاہور : ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی ہے ۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد راجہ بشارت نے پیش کی۔ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب کل شام 4 بجے ہو گا۔
ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے واثق قیوم کا نام فائنل کیا گیا ہے، واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے اور اپنے امیدوار پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد اگلی حکمت عملی طے کی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے