عمران خان وزیر اعلٰی پنجاب کی کرسی پر کیوں بیٹھے؟

عمران خان وزیر اعلٰی پنجاب کی کرسی پر کیوں بیٹھے؟

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنا مسلم لیگ ن کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے سے متعلق معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی۔ ن لیگ نے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے،ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایوان وزیراعلٰی میں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے