خاتون کا ایک چیمپنزی کیساتھ معاشقہ، انتظامیہ نے اس کا داخلہ ہی بندکردیا

خاتون کا ایک چیمپنزی کیساتھ معاشقہ، انتظامیہ نے اس کا داخلہ ہی بندکردیا

برسلز: بیلجیم میں ایک چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایڈی ٹیمرمینز نامی اس خاتون نے چڑیا گھر کے ایک چمپینزی کے ساتھ معاشقہ چلا رکھا تھا۔ وہ ہر ہفتے چڑیا گھر آتی اور چمپینزی کے جنگلے کے پاس کافی وقت گزارتی۔ دونوں جنگلے میں سے بوس و کنار بھی کرتے تھے۔

جب تک خاتون وہاں رہتی، چمپینزی بھی اپنے جنگلے کی اسی دیوار کے ساتھ لگ کر بیٹھا رہتا تھا۔ اس 38سالہ نر چیمپینزی کا نام شیتا ہے جو کئی سالوں سے چڑیا گھر میں مقید ہے اورگزشتہ چار سال سے ایڈی کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔ کئی مواقع پر ایڈی نے چڑیا گھر کے عملے سے شیتا کے جنگلے کے اندر جانے کی درخواست بھی کی جو مسترد کر دی گئی۔

یہ معاملہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا اور انہوں نے غوروخوض کے بعد ایڈی کے چڑیا گھر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ اس پابندی کے بعد ایڈی اپنے آنسوﺅں پر ضبط کرتے ہوئے کہا کہ ”انتظامیہ کے اس فیصلے سے میرا اور شیتا دونوں کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ اگر ان لوگوں نے ہمیں ایک دوسرے سے نہ ملنے دیا تو ہم دونوں بدترین ذہنی دباﺅ کا شکار ہو جائیں گے۔ میں شیتا سے بہت محبت کرتی ہوں اور وہ اتنی ہی محبت مجھ سے کرتا ہے۔“

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے