فارن فنڈنگ پر عمران خان نااہل ہوں گے نہ پابندی لگے گی
اسلام آباد : سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔عمران خان کے خلاف بیٹھے لوگ انہیں ڈراتے رہتے ہیں کہ وہ نااہل ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہے،ان پر کوئی پابندی لگے گی نہ وہ نااہل ہوں گے۔92 نیوزکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو چیف الیکشن کمشنر کو چاہئیے کہ وہ اسپیکر کو طلب کریں لیکن ان کا تو الیکشن ہی غیر قانونی ہے اور کالعدم ہو سکتا ہے۔
اگر چیف الیکشن کمنشر کو بدلنا چاہتے ہیں تو سپریم جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کریں۔دوسری جانب دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے تحریک انصاف کے فیصلے کو بلیک میلنگ قرار دے دیا ، اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس بلیک میلنگ کے مترادف ہے، اب ایسا کیا ہوا کہ عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں رہا؟۔