ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر عمران خان نے قانونی ٹیم بلالی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو بلالیا ، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی آئندہ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کے لیے قانونی ٹیم کو طلب کیا ہے، یہ قانونی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی ، جس کے بعد عمران خان قانونی ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔