نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس،ریحام خان
اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہی ۔ریحام نے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس۔انہوں نے کہا کہ قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی، قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی۔ریحام نے کہا کہ قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا ۔