بہت ہو گیا اب پی ٹی آئی کو جگہ نہ دی جائے، نوازشریف کی ہدایت
لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی اتحاد کو جارحانہ سیاست کرنے کی ہدایت کر دی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا احوال سامنے آ گیا۔اجلاس میں نوازشریف شرکا کو جارحانہ سیاست کی ہدایت کی۔نوازشریف نے شرکا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فوری ریفرنس لایا جائے ، بہت ہو گیا، اب پی ٹی آئی کو کوئی جگہ نہ دی جائے۔
جلسے کرنا حکومتوں کا کام نہیں،پرفارمنس دکھائیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت قانون اور پارلیمانی امور کی مشاورت سے ریفرنس کی تجویز دی جس سے شرکاء نے اتفاق کیا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کو بھی پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔