پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کی تجویز
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کی سمری پر آج فیصلہ کرے گی۔ اقدام کا مقصد عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے۔
خیال رہے کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد موسم کی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ایک یا دو روز بعد تبدیل ہوں گی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈالر سستا یا مہنگا ہونے کی صورت میں ایک دو روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔