آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات حکام سے رابطہ
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جلد قرض کے لیے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست بھی کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نےامریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کے لیے تقریبا ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔
گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل وزیراعظم سے مشاورت بھی کی تھی۔