الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیے

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ انٹرا پارٹی انتخابات رکوانے کیلئے چوہدری شجاعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ایک درخواست اور ایک خط آیا تھا تھا۔
ہم دونوں ایک ساتھ سن لیتے ہیں۔ق لیگ کے وکیل نے بتایا کہ 28جولائی کو ایک کاغذ وائرل ہوا کہ ق لیگ کا ایک اجلاس ہوا،کامل علی آغا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیٹر ہیڈ پر کسی کے سائن نہیں تھے،لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا تھا کہ چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، چوہدری شجاعت کے وکیل عمر اسلم نے الیکشن کمیشن میں دلائل دئیے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی صدر اور سیکریٹری جنرل کو ہٹایا گیا۔سی ڈبلیو سی اجلاس سے متعلق پنجاب کے سیکریٹری کامل علی آغا نے لیٹر جاری کیا،ضابطہ کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسی کسی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیا گیا،سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا طریقہ کار پارٹی آئین کے آرٹیکل 43 میں درج ہے۔سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں 150 ارکان جنرل کونسل نامزد کرتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے