شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

ملتان:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں، تحریک پاکستان بھی خواتین کے کردار کے بغیر نامکمل تھی، 1965 ءکی جنگ اور 2005 ءکے زلزلے کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی این اے 157 ملتان سے 11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلیے میدان میں اتری ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے