ڈالر کی قدر میں مزید کمی

ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی: ڈالر کی قدر مزید کم ہونا شروع ہوگئی ، جبکہ روپیہ مستحکم ہونا لگا۔ آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے 79 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 223 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہو ئی جس کے بعد ڈالر کی 227 روپے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہو کر 229 روپے کا ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے