شہباز گل کا بیان طے شدہ تھا

شہباز گل کا بیان طے شدہ تھا

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا بیان طے شدہ تھا،شہباز گل یا ان کے ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں۔عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، ثبوت ملے تو انھیں بھی گرفتار کیا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیان پر نہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو روکا گیا نا مداخلت کی گئی۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا۔مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالیں گی کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟ ۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مونس الہی کے بیان کے بعد معلوم کر آیا تو پتہ چلا کہ بنی گالا میں ایسا کچھ نہیں ہوا کہ پنجاب پولیس تعینات کی گئی ہو۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے