سونم کپور کے بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی کزن کرینہ کپور کی طرح معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی متنازعہ ترین مہمان خیال کی جاتی ہیں۔ وہ جب بھی اس شو کا حصہ بنتی ہیں، ایسا کھلا سچ بولتی ہیں کہ ایک تہلکہ مچ جاتا ہے۔ کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی آئندہ قسط میں سونم کپور اپنے کزن ارجن کپور کے ہمراہ شریک ہو رہی ہیں۔ اس شو کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور اس ٹیزر میں ہی سونم کپور کا ایک ایسا بیان شامل کیا گیا ہے کہ سننے والے حیرت سے دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور ہو گئے۔
ٹیزر میں میزبان کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ”میرے بھائی میری تمام سہیلیوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکے ہیں۔ میری سہیلیوں میں سے کوئی بھی نہیں بچی۔“ سونم کپور کی یہ بات سن کر ارجن کپور بھی ہکا بکا رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”تم کس قسم کی بہن ہو؟ہمارے بارے میں کیا کہہ رہی ہو تم؟“
ارجن کپور مزید کہتے ہیں کہ ”مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے مجھے شو پر اس لیے بلایا گیا ہے کہ سونم کپور کے ہاتھوں میری ٹرولنگ ہو۔“ واضح رہے کہ کافی ود کرن کے گزشتہ سیزن میں سونم کپور نے اپنے کزن رنبیر کپور کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اچھا بوائے فرینڈ بننے کے لائق نہیں ہے۔ ان کے اس بیان کی طرح یہ حالیہ بیان بھی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آ رہا ہے اور کافی ود کرن کی یہ قسط آن ایئر جانے سے پہلے ہی ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔