5 بھارتی طیارے یکے بعد دیگرے پاکستان میں لینڈنگ کر چکے

5 بھارتی طیارے یکے بعد دیگرے پاکستان میں لینڈنگ کر چکے

کراچی: ایم این اے سائرہ بانو نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیوں یکے بعد دیگرے بھارت کے طیارے پاکستان لینڈ ہوئے؟۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کی ایم این اے سائرہ بانو نے پاکستان میں بھارتی طیاروں کی لینڈنگ کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ 5 بھارتی طیارے یکے بعد دیگرے پاکستان میں لینڈنگ کر چکے، ایک طیارے کے بارے میں بتایا گیا کہ ہنگامی لینڈنگ ہوئی، باقی 4 طیارے یکے بعد دیگرے یہاں کیوں آئے؟ آج جو طیارہ آیا اس میں وہ کون سے 12 افراد ہیں جو یہاں سے گئے؟۔

خاتون ایم این اے نے حکومت سے تمام معاملے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ کراچی میں بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے میں پاکستانی مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھر کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 10 پاکستانی اور 2 امریکی شہری سوار تھے، طیارہ کراچی میں لینڈنگ کے بعد دبئی کیلئے روانہ ہو گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے