شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے
سلام آباد : عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کر لی ۔اسی حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے، ریمانڈ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائی جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے ریمانڈُ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائ جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2022