نوازشریف کی واپسی، نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانے کا امکان

نوازشریف کی واپسی، نااہلی کی مدت 5 سال کیے جانے کا امکان

سلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسی سلسلے کی ایک کڑی نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے لیے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے گی جس سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی۔
مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون سازشی کے لیے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے قانونی محاذ پر بھرپور جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف کے خلاف کیسز پر بریفنگ دے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے