متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کیلئے اسپیشل ویزا کی خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کیلئے اسپیشل ویزا کی خوشخبری

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 3 شرائط پوری کریں ملازمت کی تلاش کے لیے سپیشل ویزا حاصل کریں، عمل درآمد ستمبر کے شروع سے ہوگا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ملک میں ملازمت کی تلاش کے لیے خصوصی ویزے کے اجرا کی سہولت دی ہے، اس مقصد کے لیے اب درخواست دہندہ کو متحدہ عرب امارات آنے کے لیے کوئی سپانسر حاصل کرنا نہیں پڑے گا بلکہ اس کے بغیر ہی ویزا مل جائے گا تاہم اس کے لیے 3 شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ویزا کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار اماراتی وزارت افرادی قوت کے پاس رجسٹرڈ اول، دوم یا سوم درجے کے ہنرمندوں میں سے ایک ہو۔

اسپیشل ویزا کی دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار ہنرمندوں میں سے نہ ہو تو وزارت تعلیم و تربیت کی درجہ بندی کے تحت دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک سے فارغ التحصیل ہو امیدوار کم از کم گریجویٹ ہو یا اس کے برابر ڈگری ہولڈر ہو تاہم اسے گریجویشن کیے ہوئے 2 سال سے زائد کا عرصہ نہ گزرا ہو۔

معلوم ہوا ہے کہ ملازمت کی تلاش کے لیے متعارف کرائے گئے اسپیشل ویزے کے اجراء کے لیے تیسری شرط یہ ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دہندہ کو حکومت کی مقررہ کردہ مالی ضمانت فراہم کرنا ہوگی، جس کے بعد وفاقی ادارے برائے قومی شناخت و شہریت و کسٹم متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد غیرملکی امیدوار کو ملازمت کے مواقع کی تلاش کے لیے ویزے کے اجراء کی منظوری دی جائے گی اور اس ویزا کے اجراء کے لیے دی جانے والی منظوری ایک یا اس سے زائد بار آنے کی اجازت پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے