عمران خان کو کتنی سزا ہو سکتی ہے،سابق جج نے بتا دیا
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سابق جج نے عمران خان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل سسٹم کے خلاف بات کی، معافی کے امکانات کم ہیں، ان کو 6 ماہ کی قید ہو سکتی ہے۔سابق جج شائق عثمانی نے سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جج کے فیصلے پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن اسے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی معافی کے امکانات نہیں۔عمران خان نے جوڈیشل سسٹم کے خلاف بات کی ہے، ٹرائل ہوگا جس میں پراسیکیوٹر ثبوت پیش کرے گا۔عمران خان پر توہین عدالت ثابت ہوئی تو چھ ماہ کی قید ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو عمران خان کی طرف سے دھمکیاں دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ۔