لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈے کی انکوائری مکمل
اسلام آباد : لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈے کی انکوائری مکمل ہوگی۔چھ رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی ۔رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ مل گیا۔رپورٹ میں پراپیگنڈہ انفرادی عمل قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے میں سیاسی جماعتیں ملوث نہیں۔کسی سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
انکوائری کمیٹی نے پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کے پروپیگنڈے کو انفرادی طور پر فروغ دیا گیا۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گھناونی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں انکے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں کچھ بھارتی اکاونٹس بھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلا ف اداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف آئی اے ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو آرمی افسران کی شہادت کے واقعے پر منفی مہم چلانے والوں کی نشاندہی کی اور گرفتاری کے امور انجام دیے، 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔