پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بلا لیا

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بلا لیا

اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بلا لیا،پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعظم خان کو مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،کمیٹی رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے حوالے سے اشتہارات پر 14 ارب خرچ ہوئے،جبکہ9 ارب اکٹھے ہوئے۔

ہمیں بتایا جائے کہ ڈیم فنڈ ڈیمز پر استعمال کیوں نہیں ہو رہا؟چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثاربھی ڈیم فنڈ پر جوابدہ ہیں،چیف جسٹس پاکستان ڈیم فنڈ کے معاملے پر غیر آئینی اسٹے آرڈرز کو دیکھ لیں،پی اے سی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ڈیم فنڈ پر بریفنگ کے لیے بلا لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کی ہدایت ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے اعظم خان کو کسی بھی ائیر پورٹ سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔

پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملے پر طلب کررکھا تھا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں چیئرمین نیب آفاق سلطان نے شرکت کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے