بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے، بلاول بھٹو زرداری کا یہ اقدام اسپیکر قومی اسمبلی پر حملے کے مترادف ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے الفاظ پر ایوان میں معافی مانگیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے