وزیر اعظم کا بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم کا بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان، فیصلے کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کے فیصلے کی مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا ریلیف صرف 1 ماہ کیلئے دیا گیا ہے، 200 سے زائد یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر ورکنگ کر کے یہ فارمولا طے کیا ہے، اگلے بلوں میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج ہو گی جو بہت کم ہو گی۔

خرم دستگیر کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس نہیں ہے، جولائی اور اگست کے مہینے میں ایندھن کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جولائی کے مہینے میں قیمتوں میں ہونے والی کمی صارفین کو منتقل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزمعاف کردیے، تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کردیا ہے، حکومت مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے