عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور

عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یکم ستمبر تک ان کی ضمانت ایک لاکھ کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے مختصر فیصلے میں انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے. عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں موجود انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں ان کے ساتھ تحریک کے سیکرٹری جنرل اسدعمر‘سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری سمیت زلفی بخاری سمیت پارٹی کے مرکزی قیادت موجود ہے انسداددہشت گردی کی عدالت کے سماعت کا آغازکردیا ہے.

سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم میں سابق وزیرقانون ڈاکٹربابر اعوان ‘فیصل چوہدری‘فواد چوہدری اور علی بخاری ایڈوکیٹ شامل ہیں بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عبوری ضمانت کے لیے تحریری درخواست بھی جمع کرواچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف سیاسی انتظامی کاروائی کے طور پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے . سماعت کے دوران ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ایف آئی آر میں اسلام آباد پولیس کے دو اعلی افسران اور مجسٹریٹ کا نام ہے مگر ایف آئی آر ایک ایسے شخص کی جانب سے جاری کروائی گئی ہے جس کا مقدمے سے تعلق نہیں .

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے