وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کا معاملہ، نوازشریف کی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل

وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کا معاملہ، نوازشریف کی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نوازشریف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کا معاملہ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل ہو گئی۔نوازشریف کا واپسی سے قبل اپنی نااہلی،سزاؤں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے۔
نوازشریف کی ہدایت ملنے کے بعد وکلا کی ٹیم جلد عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔عدالت سے نوازشریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے بھی رجوع کیا جائے گا۔پنجاب میں مایوس کن کارگردگی پر نوازشریف اہم رہنماؤں سے بھی ناراض ہیں۔وطن واپسی پر نوازشریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، اس دوران مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔
پارٹی کو سیاسی میدان میں مزید متحرک کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے