ڈائنا سار کے قدموں کے 11 کروڑ سال پرانے نشانات دریافت

ڈائنا سار کے قدموں کے 11 کروڑ سال پرانے نشانات دریافت

ٹیکساس:امریکہ کے مغربے حصوں کو اس وقت شدید خشک سالی کا سامنا ہے مگر اس خشک سالی کے باعث ہی زمانہ قدیم کا ایک نادر خزانہ سامنے آگیا۔

امریکہ میں ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس کے جنوب مغرب میں واقع ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک میں خشک سالی کے نتیجے میں ڈائنا سار کے 11 کروڑ سال پرانے قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں ۔

ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک کے ترجمان نے بتایا کہ قحط سالی کے باعث دریا مختلف مقامات پر مکمل طور پر خشک ہو چکا ہے ، پانی ختم ہونے کے باعث پارک میں ڈائنا سار کے قدموں کے نشانات سامنے آئے جو تقریبا 11 کروڑ سال پرانے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق جن جگہوں سے یہ نشانات ملے ہیں وہ پانی میں چھپی ہوتی ہیں اور ان پر کیچڑ ہوتا جس کے باعث انہیں خشک کئے بغیر دیکھنا نا ممکن تھا، قدموں کے زیادہ نشانات ایک ڈائنا سار ایکروکینتھوسورس کے ہیں جس کی لمبائی تقریبا 15 فٹ جبکہ وزن 7 ٹن کے لگ بھگ ہوتا تھا۔

فرینڈز آف ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک نامی ادارے نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر دریافت شدہ قدموں کے نشانات کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے