اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کا حملہ، سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے
اسلام آباد : اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا،ڈاکو سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔صحافی رضوان غلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کےعلاقے پی ڈبلیو ڈی میں الخدمت فاونڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ ڈاکو سیلاب زدگان کیلئےاکھٹا کیا گیا سامان اور نقدی لے اڑے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے موبائل اور موٹرسائیکل بھی چوری کر گئے۔اسلام آباد پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو گئے۔جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر واردات کے کیس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اسلام آباد کےعلاقے پی ڈبلیو ڈی میں الخدمت فاونڈیشن کےفنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کا حملہ۔ ڈاکو سیلاب زدگان کیلئےاکھٹا کیاگیا سامان اور نقدی لے اڑے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کےرضاکاروں کےموبائل اور موٹرسائیکل بھی چوری کرگئے۔اسلام آباد پولیس خاموش تماشائی، ڈاکو فرار ہونےمیں کامیاب@ICT_Police
— Rizwan Ahmed Ghilzai (@RizwanGhilzai) August 28, 2022
سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں۔آج ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سے جوپیسہ ملے گاوہ پوریپاکستان میں استعمال ہوگا۔سیلاب متاثرین کیلئے آج (پیر کو ) ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں آپ جانتیہیں اللہ نے ہمیں بڑیامتحان میں ڈالاہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔