وزیراعظم شہبازشریف کا خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے سیلاب سے متاثرہ نوشہرہ کا دورہ کیا ہے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے. وزیراعظم شہبازشریف نے آج خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورسیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے نوشہرہ میں قائم کیے گئے امدادی کیمپ کادورہ بھی کیا، اس موقع پر انہیں نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال، ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کانوشہرہ میں مردان پُل پرسیلاب کی صورتحال کا جائزہ
مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اورجاری ریسکیوکاروائیوں پر تفسیلی بریفنگ
وزیرِ اعظم کی لوگوں کومحفوظ مقامات پر پہنچانے اورریسکیوکیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات pic.twitter.com/X47OTrjbgt
— Prime Minister's Office (@PMO_PK) August 29, 2022