مریم نواز کے ٹوئِیٹر پر "DP” والی خاتون سامنے آ گئیں
لاہور: گذشتہ روز نائب صدر مسلم لیگ(ن )مریم نوازنے تونسہ کے علاقہ ناڑی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متا ثرین سے ملاقات کے دوران ان کی شکایات سنیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ پیر کو انہوں نے مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے تونسہ کے علاقے ٹبی قیصرانی میں سیلاب متا ثرین سے ملاقات کے دوران سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ سیلاب کی وجہ سےمصیبت میں گھرا ہوا ہے،نواز شریف کی ہدایت پر تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہوں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں بلکہ عوام کے دکھ میں شامل ہونے کا وقت ہے،مخیر حضرات سے استدعا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کریں،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور بعدازاں اپنی ٹویٹر ڈی پی بھی بدل لی جس میں انہیں ایک خاتون کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ خاتون میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پریں۔اینکر دانش حسین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز مجھ سے ملیں، گلے بھی لگایا۔مریم نواز صرف ہاتھ پھیر کر گئی لیکن کوئی امداد نہیں دی۔ہم لوگ اجڑ گئے ہیں لیکن کوئی امداد کرنے نہیں آیا۔خاتون نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کی آمد سے قبل اعلان کرایا گیا کہ وہ آ رہی ہیں، ہم لوگ کرائے بھر کر آئے، 10بجے سے بچوں کے ساتھ وہاں پر بھوکے پیاسے موجود تھے۔
لیکن مریم نواز خالی ہاتھ پھیرتی چلتی بنی۔خاتون نے کہا کہ مریم نواز گلے بھی صرف مجھ سے ملی۔اینکر دانش نے کہا آپ تو خوش نصیب ہیں کہ مریم نواز آپ سے گلے ملیں۔خاتون نے کہا کہ مریم نواز سے ملنا خوش نصیبی نہیں سمجھتی۔ظالموں نے ہمارے حق ضبط کر لیے۔مخلوق مر رہی ہے لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ہمارے گھر تباہ ہو گئے، مال مویشی ڈوب گئے لیکن کوئی پوچھنے نہیں آیا۔ خاتون نے بتایا کہ ہمارا بینظیر بھٹو والے پیسے بھی بند کر دئیے گئے،احساس کارڈ بھی بند کر دیا گیا۔ہمیں کسی طرف سے کوئی امداد نہیں مل رہی۔خاتون نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: