پشاور میں اے این پی کے ضلعی صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سرتاج خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد اے این پی کے ضلعی صدر سرتاج خان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سرتاج خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سرتاج خان کی لاش کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر غلام بلور سمیت اے این پی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے سرتاج خان کو نشانہ بنایا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہو سکتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور تحقیقات مکمل ہوئے بغیر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے