آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری:پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری:پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

کراچی : آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔پیر کے روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب پاکستان کے لیے اگلی قسط منظور کی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر میں اب تک 2 روپے 42 پیسے کی کمی ہو چکی ہے جس سے ایک ڈالر 219.50 روپے کا ہو گیا۔

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز نٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر222.25روپے ہو تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.50روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 229.50روپے سے گھٹ کر228روپے پر آ گئی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے