اے ٹی سی: عمران خان کی عبوری ضمانت 12 ستمبر تک منظور

اے ٹی سی: عمران خان کی عبوری ضمانت 12 ستمبر تک منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت 12ستمبر تک منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کو 12 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

بعدازاں وقفے کے بعد 12 بجے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت پہنچے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ مزید دفعات لگانی ہیں تو ایک بار لگا دیں باربار نئی نہ لگائیں۔عمران خان پر جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ قابل ضمانت ہیں۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کیا عمران خان نے کسی کو جلانے، قتل کرنے کی دھمکی دی ہے؟۔

ہمارے ساتھی شہید ہوئے ہم نے عدالت نہیں چھوڑی۔ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر آج تک کچھ نہیں ہوا، مگر سابق وزیر اعظم پر مقدمہ بنایا ۔کیا پولیس عمران خان کے ایک جملے سے خوفزدہ ہوگئی۔ ۔ جج نے پراسیکیوٹر سے استفسا رکیا کہ آپ یہ بتا دیں کہ دفعہ 506 کیسے لگائی ہے؟۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے اب ہر دس دن بعد نئی دفعہ ایڈ کرنی ہے۔اگر کوئی سیکشن لگانے ہیں تو ابھی سے کر لیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے