سلیکٹڈ کی بات وہ کر رہے ہیں جنہوں نےامریکا کو این آر او کیلئے کہا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی بات وہ کر رہے ہیں جنہوں نےامریکا کو این آر او کیلئے کہا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف نے دکھ بھری تقریر کی اور الزام ہمارے اوپر ڈال دیا، شہباز شریف نے کہا روپیہ گر گیا ہے وہ یہ بھی بتا دیتے کہ قیمتیں کیوں گریں؟ روپے کی قیمت گرنے کی وجوہات بھی بتا دیتے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ جس کو مجرم کہے وہ پارٹی کا سربراہ کیسےبن سکتا ہے وہ جن پر عوام کے پیسے چوری کرنے کا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقریر کیسے کرسکتے ہیں، اسپیکر صاحب آپ نے بھی انہیں بات کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہاں کے پاکستانیوں کا 10 ارب ڈالر باہر پڑا ہوا ہے، یہاں سے پیسا باہر لے جانے کے ذمےدارتو یہ لوگ ہیں جب کہ یہ لوگ تاریخی خسارہ چھوڑ کرگئے اور ہم سنبھال رہے ہیں تو اس پر سوال کررہےہیں؟

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور لعنت منی لانڈرنگ ہے، منی لانڈرنگ پر پورا کریک ڈاؤن کریں گے اور کوشش ہے نچلے طبقے پر کم سے کم بوجھ پڑے، 70 فیصد بجلی صارفین کے لئے 270 ارب کی سبسڈی رکھی ہے جب کہ کسانوں کے لیے ایک جامع پیکیج لے کر آ رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے