سعودی خواتین انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا چیز دیکھتی ہیں؟

جدہ: برطانوی مصنف نکولا سوٹکلف نے اپنی نئی کتاب ’کوئنز آف دی کنگڈم‘ میں سعودی خواتین کی زندگیوں کے خفیہ گوشوں سے پردہ اٹھایا ہے اور ان کے مسائل بیان کیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق نکولا سوٹکلف نے انٹرنیٹ پر سعودی خواتین کی سرگرمیوں کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”سعودی خواتین انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ یوٹیوب اور سنیپ چیٹ استعمال کرتی ہیں، وہ ان دو پلیٹ فارمز کی نشے کی حد تک عادی ہیں اور لگ بھگ ہر سعودی خاتون یوٹیوب اور سنیپ چیٹ استعمال کرتی ہے۔“

نکولا لکھتی ہیں کہ ”سعودی عرب میں طلاق کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 45فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اس کی بڑی وجہ بھی یوٹیوب اور سنیپ چیٹ ہیں۔ سعودی خواتین یوٹیوب اور سنیپ چیٹ پر جو زندگی دیکھتی ہیں، وہ انہیں بیدار کر رہی ہے۔ یوٹیوب پر بیرونی دنیا کی خواتین کا لائف سٹائل دیکھ کر زیادہ سے زیادہ سعودی خواتین اپنے استحصالی شوہروں کے ساتھ رہنے سے انکاری ہو رہی ہیں اور ان سے طلاق لے رہی ہیں۔ “

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے